ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا آج،میچ کتنے بجے شروع ہوگا، بارش کا کتنا امکان ہے ؟

ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا آج،میچ کتنے بجے شروع ہوگا، بارش کا کتنا امکان ہے ؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سب سے بڑے مقابلے کا وقت آن پہنچا ہے اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گے۔

یہ ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا، جبکہ مقامی وقت کے مطابق مقابلہ شام سات بجے شیڈول ہے، کرکٹ شائقین کی نظریں اس بڑے معرکے پر جمی ہوئی ہیں، تاہم موسم کی غیر یقینی صورتحال نے مقابلے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

کولمبو میں بادلوں کی آمد متوقع ہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں کم دباؤ کا نظام بن رہا ہے، جس کے اثرات اتوار کی شام سامنے آ سکتے ہیں۔

دن کے آغاز پر موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کی پیش گوئی ہے اور درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، دوپہر کے بعد مختلف اوقات میں بارش کے امکانات 50 سے 70 فیصد تک بتائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بھارت میچ سے قبل سلمان آغا کا اہم بیان سامنے آگیا

بعض موسمی ماڈلز کے مطابق میچ شروع ہونے سے پہلے تیز بارش ہو سکتی ہے، جس سے ٹاس میں تاخیر یا اوورز کم ہونے کا خدشہ ہے، اگر مقابلہ مکمل نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا،دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک دو، دو میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ناقابل شکست ہیں، اس لیے آج کی فاتح ٹیم گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کا پلڑا بھاری رہا ہے، اس فارمیٹ کے عالمی مقابلوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان آٹھ میچز ہو چکے ہیں جن میں سے سات بھارت نے جیتے جبکہ پاکستان کو صرف ایک کامیابی ملی۔

پاکستانی ٹیم نے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہلکی بوندا باندی کے باوجود بھرپور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں وارم اپ کے بعد بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دیباؤلرز نے نیٹس میں مکمل ردھم کے ساتھ گیند بازی کی مشق کی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم نے بھی بھرپور تیاری کی، خاص طور پر پاکستانی اسپنر عثمان طارق کا سامنا کرنے کے لیے نیٹس میں ان کے انداز کی بولنگ کرائی گئی، تاہم بارش کے باعث بھارتی پریکٹس سیشن مکمل نہ ہو سکا۔

آج کولمبو میں صرف بیٹنگ اور بولنگ کی مہارت ہی نہیں بلکہ اعصاب کا امتحان بھی ہوگا، شائقین دعاگو ہیں کہ بارش اس بڑے مقابلے کا مزہ خراب نہ کرے اور دونوں ٹیمیں میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *