خیر پور، مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم،11 افراد جاں بحق،15زخمی

خیر پور، مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم،11 افراد جاں بحق،15زخمی

خیرپور کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوئے جس کے باعث 11 افراد جاں بحق،15زخمی ہوگئے ،حادثہ ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔
مسافربس پنجاب سے کراچی جارہی تھی کے حادثے کا شکار ہوگئی،جاں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق ہونے والے افراد میں مسافر کوچ کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی شامل ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔

خیرپور میں ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار مسافر کوچ اوور ٹیکنگ کے دوران ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کوچ کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر خیرپور سول  ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بس پنجاب سے کراچی آرہی تھی اور مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔

ادھر پولیس حکام بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ آئی جی سندھ نے ایس ایس پی خیرپور کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر پولیس ٹیمیں جائے حادثہ اور اطراف کے علاقوں میں روانہ کریں اور امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں تاکہ زخمیوں کو بروقت ہسپتال پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :کوٹ ادو میں ٹریفک حادثہ، سکول جاتے 5 کم سن بچے جاں بحق

یہ حادثہ ایک روز قبل ہونے والے کاٹھور کے واقعے کی یاد تازہ کر گیا، جہاں آئل ٹینکر اور مسافر بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئی تھیں اور اس حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں بس رانگ وے سے نکل کر مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں کئی دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں اور مسافر وین کی چھت پر بیٹھے لوگ پل سے نیچے جاگرے تھے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق خیرپور حادثے میں بھی ابتدائی معلومات کے مطابق بس کی تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کی کوشش حادثے کی بڑی وجہ بنی۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *