پنجگور میں بقائے پاکستان ریلی، علاقہ فتنہ الہندوستان دہشتگرد مردہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

پنجگور میں بقائے پاکستان ریلی، علاقہ فتنہ الہندوستان دہشتگرد مردہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

پنجگور میں آج ایک شاندار بقائے پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی عوام نے فتنہ الہندوستان کے نام نہاد آپریشن ہیروف2 کیخلاف بھرپور احتجاج کیا۔ ریلی میں شرکاء نے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی، افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

شرکاء نے خصوصی طور پر آپریشن ردالفتنہ۔1 میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا، جس میں فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنائے گئے۔ ریلی میں شامل شہریوں نے اللہ اکبر چوک پر ٹولیوں کی صورت میں جمع ہو کر قومی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشت گردی کے خلاف پیغامات درج تھے۔

پنجگور کے عوام نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کی وجہ سے شہر بڑی دہشت گردی سے محفوظ رہا۔ انہوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امن کے قیام اور علاقے میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ریلی کے شرکاء نے واضح کیا کہ قوم ہر صورت میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

سوشل میڈیا پر مقامی شہریوں کی جانب سے ریلی کی تصویریں اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں، جن میں لوگوں کا جوش اور یکجہتی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *