بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری، پاکستان کو بھی دعوت نامہ موصول

بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری، پاکستان کو بھی دعوت نامہ موصول

بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری 17 فروری کو منعقد ہوگی، جس کے لیے پاکستان کو بھی باضابطہ طور پر دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ نے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے،دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کو بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، تاہم وزیراعظم شہباز شریف اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ وزیراعظم شہباز شریف دعوت نامہ موصول ہونے سے قبل ہی آسٹریا کے سرکاری دورے پر روانہ ہو چکے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس وقت آسٹریا کے پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر موجود ہیں، جس کی وجہ سے ان کی تقریب میں شرکت ممکن نہیں ہوگی۔،

یہ بھی پڑھیں :بنگلہ دیش انتخابات: وزیراعظم شہباز شریف کا طارق رحمان کو فون، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔و
اضح رہے کہ بنگلا دیش میں نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد حلف برداری کی تقریب سرکاری سطح پر منعقد کی جا رہی ہے، جس میں مختلف ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پاکستان کو دعوت نامہ موصول ہونا دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *