واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے کے شوقین صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے کے شوقین صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ فیچر کو مزید مؤثر اور آسان بنانے کے لیے ایک نئے انداز پر کام جاری ہے۔

 معروف ٹیک ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق کمپنی ایپ کے ٹاپ ایپ بار میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس شامل کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ صارفین کو فوری اور سہل رسائی فراہم کی جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپ کی ٹاپ بار وہ حصہ ہوتا ہے جہاں پروفائل آئیکون موجود ہوتا ہے، مجوزہ تبدیلی کے بعد صارفین اسی حصے سے براہِ راست اسٹیٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے،  اس نئے ڈیزائن کا مقصد صارف کے تجربے (User Experience) کو بہتر بنانا اور نیویگیشن کو مزید آسان بنانا ہے۔

نئے فیچر کے تحت جن افراد سے آپ سب سے زیادہ چیٹ کرتے ہیں، ان کے اسٹیٹس چیٹ ٹیب میں سب سے اوپر دکھائی دیں گے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اب صارفین کو اسٹیٹس دیکھنے کے لیے علیحدہ ٹیب میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ چیٹ اسکرین سے ہی تازہ اپ ڈیٹس دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کیجانب سے صارفین کے لیے اسٹیٹس شیئرنگ کے نئے فیچرز متعارف

یہ تبدیلی خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہوگی جو روزانہ کی بنیاد پر متعدد کانٹیکٹس سے رابطے میں رہتے ہیں۔

مزید برآں، کمپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک فوری رسائی دینے کے مختلف طریقوں کا بھی جائزہ لے رہی ہے، ٹاپ بار کے علاوہ چیٹ بار میں نیچے اسکرول کرنے پر بھی کانٹیکٹس کے اسٹیٹس ایک قطار کی صورت میں نظر آئیں گے۔

 یہ انداز کسی حد تک پرانے اسٹیٹس ٹیب سے مشابہ ہوگا، تاہم جن کانٹیکٹس کو صارف نے ہائیڈ کیا ہوگا، ان کے اسٹیٹس ظاہر نہیں ہوں گے۔

فی الحال یہ نیا فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور بیٹا صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں،  اس لیے حتمی طور پر یہ کہنا ممکن نہیں کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ میں ایک نئے اور منفرد فیچر کا اضافہ

 تاہم واضح ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل جدت پر کام کر رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *