انجینیئر محمد علی مرزا پر حملہ،ملزم کون، کہاں سے؟ پتہ چل گیا

انجینیئر محمد علی مرزا پر حملہ،ملزم کون، کہاں سے؟ پتہ چل گیا

معروف مذہبی اسکالر محمد علی مرزا پر جہلم میں ان کی اکیڈمی کے اندر حملے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے مبینہ حملہ آور کو قابو میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

قریبی ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا اپنے معمول کے ہفتہ وار لیکچر کے لیے جہلم میں قائم اکیڈمی میں موجود تھے، جہاں بڑی تعداد میں ان کے معتقدین شریک تھے۔ لیکچر کے اختتام پر وہ حاضرین کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود گارڈز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور کا تعلق ایک مذہبی تنظیم سے بتایا جا رہا ہے اور وہ ایبٹ آباد کا رہائشی ہے، جس کا نام محمد عاصم بتایا گیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ بعد ازاں ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان عمران خان کے چیک اپ کے موقع پر جیل کیوں نہیں گئیں،وجہ سامنے آگئی

واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا ماضی میں بھی اپنے مذہبی بیانات اور نظریات کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔ انہیں مختلف اوقات میں شدید تنقید اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کچھ عرصہ قبل وہ ایک مقدمے کے سلسلے میں گرفتار بھی ہوئے تھے اور بعد ازاں جیل سے رہائی حاصل کی تھی۔ ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ مذہبی مسائل پر تحقیق اور مکالمے کو فروغ دیتے ہیں، جبکہ ناقدین ان کے مؤقف سے اختلاف کرتے رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد اکیڈمی کے اطراف حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور پولیس حملے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *