پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 42 روپے تک فی لیٹر کمی تجویز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 42 روپے تک فی لیٹر کمی تجویز

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت میں 18 روپے 18 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد یہ قیمت 245 روپے 16 پیسے سے کم ہو کر 226 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 36 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 268 روپے فی لیٹر تک آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اقتصادی سروے میں حیران کن انکشاف

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ حکومت کی جانب سے ڈیزل پر 27 روپے فی لیٹر لیوی بڑھانے کا پلان زیر غور ہے، جبکہ پیٹرول پر عائد اضافی لیوی 26 روپے کم کرکے ڈیزل پر منتقل کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی میں اضافے کے باعث پیٹرول صارفین کو ملنے والا ریلیف کم ہو سکتا ہے۔

Related Articles