پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حالیہ دھرنے کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ عینی شاہدین اور وائرل ویڈیو کے مطابق احتجاج کے مقام پر موجود کارکنوں نے ایک مریض کو لے جانے والی گاڑی کو آگے بڑھنے سے روک دیا، حالانکہ گاڑی میں موجود مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہائوس کے مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی میں موجود افراد بار بار راستہ دینے کی اپیل کر رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ مریض کی حالت نازک ہے، تاہم چند مظاہرین کی جانب سے مبینہ طور پر یہ الفاظ کہے گئے کہ ’مریض مرتا ہے تو مرنے دو، ہم آگے نہیں گزرنے دیں گے‘۔ اس دوران گاڑی میں موجود مریض کو تکلیف میں مبتلا دیکھا گیا جبکہ اس کے اہل خانہ شدید اضطراب میں مبتلا تھے۔
سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی بڑی تعداد نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ متعدد صارفین نے اسے انسانیت کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر کسی مریض کی جان کو خطرے میں ڈالنا ناقابل قبول ہے۔
گاڑی میں ایک بیمار خاتون موجود تھی جسے اہلِ خانہ ہسپتال لے جا رہے تھے، مگر راستے میں موجود لوگوں کو جب بتایا گیا کہ مریض ہے تو جواب ملا کہ “بیمار ہے تو مر جائے”۔ یہ محض بدتمیزی نہیں بلکہ انسانیت سے گرا ہوا رویہ ہے جس کی کوئی توجیہ نہیں بنتی۔ بے حسی اور بے غیرتی کی بھی ایک حد ہوتی… pic.twitter.com/YWIXVY4K3H
— Malik Faheem (@MalikFahee97993) February 16, 2026

