10 میٹر لمبی دم والی مرغی نے سب کو حیران کر دیا

10 میٹر لمبی دم والی مرغی نے سب کو حیران کر دیا

جاپان میں پائی جانے والی ایک نایاب مرغی کی نسل اپنی غیر معمولی لمبی دم کی وجہ سے دنیا بھر میں حیرت کا باعث بنی ہوئی ہے۔

اس منفرد نسل کو ’اونگاڈوری‘ کہا جاتا ہے، جس کا مطلب جاپانی زبان میں باعزت پرندہ ہے۔ یہ مرغی جاپان کے قومی خزانوں میں شامل ہے اور اسے خاص تحفظ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قدرت کا ننھا معمار,انچ بھر کے کیڑے کا حیرت انگیز کارنامہ

ماہرین کے مطابق اس پرندے کی دم غیر معمولی طور پر لمبی ہوتی ہے اور بعض صورتوں میں اس کی لمبائی 10 میٹر سے بھی تجاوز کر جاتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کی دم زندگی بھر بڑھتی رہتی ہے۔

چونکہ یہ نسل انتہائی نایاب اور قیمتی سمجھی جاتی ہے، اس لیے 1952 سے اس کی برآمد اور اس کے انڈوں کی منتقلی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اسی وجہ سے یہ پرندہ جاپان کے باہر بہت کم دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بجلی کے بغیر ٹھنڈا پانی، صحرائی علاقوں کی روایتی ٹیکنالوجی

تاریخی ریکارڈ کے مطابق اونگاڈوری کی اصل مکمل طور پر واضح نہیں، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نسل دیگر لمبی دم والی مرغیوں جیسے شکوکو، توتنکو اور مینوہیکی سے ارتقا کے نتیجے میں وجود میں آئی ہو سکتی ہے۔یہ پرندہ نہ صرف اپنی منفرد ساخت بلکہ ثقافتی اہمیت کے باعث بھی جاپان کی حیاتیاتی وراثت کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

editor

Related Articles