رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

سال 2026ء کا پہلا سورج گرہن آج دیکھا جائے گا، جسے رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا سورج گرہن ​پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، یہ افریقا اور جنوبی امریکا کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

بحرِ اوقیانوس، بحر الکاہل اور بحرِ ہند میں بھی جزوی سورج گرہن ہو گا جبکہ رنگ آف فائر صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔

 سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہو گا جبکہ شام 5 بج کر 12 منٹ پر گرہن عروج پر ہو گا جبکہ سورج گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 28 منٹ پر ہو گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں برس 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔

سورج گرہن کب اور کیسے ہوتا ہے؟

یہ نظارہ زمین پر اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنی گردش کے دوران ان دونوں کے بیچ میں آجاتا ہے جس کے نتیجے میں پورا سورج یا پھر اس کا تھوڑا سا حصہ دکھائی نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں :  محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

اگر سورج اور چاند کے فاصلے کی بات کی جائے تو جتنا فاصلہ زمین اور چاند کے درمیان ہے اس سے چار سو گنا زیادہ راستہ چاند اور سورج کے بیچ ہے، یہی وجہ ہے کہ گرہن کا نظارہ زمین سے واضح طور پر نہیں ہوسکتا، اس کے علاوہ یہ بات بھی ممکن نہیں کہ اس کا بیک وقت پوری دنیا میں مشاہدہ کیا جاسکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *