ایران ورلڈ کپ کھیلنے پہنچا، ارسلان نصیر نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

ایران ورلڈ کپ کھیلنے پہنچا، ارسلان نصیر نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

پاکستانی اداکار اور سوشل میڈیا شخصیت ارسلان نصیر نے ایران کی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کو مثال بناتے ہوئے بھارت کے رویے پر طنزیہ انداز میں تنقید کی ہے۔

ارسلان نصیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں پاک بھارت تعلقات اور کھیلوں کے میدان میں بھارت کے طرزِ عمل پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کئی ماہ تک کشیدگی اور جنگی صورتحال برقرار رہی، جس کے باعث جانی و مالی نقصان بھی ہوا، لیکن اس کے باوجود ایران کی قومی فٹبال ٹیم امریکا میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایک فیس بک میسج نے 60 سالہ اداکارہ کی زندگی بدل دی

اداکار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہمارے ایک پڑوسی ملک کا رویہ اس کے برعکس ہے، جو کھیلوں میں بھی سیاسی اختلافات کو بھلانے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ہاتھ نہ ملانے اور کبھی ٹرافی وصول نہ کرنے جیسے بیانات سامنے آتے رہتے ہیں۔

ارسلان نصیر نے مزید کہا کہ بعض اوقات کھیلوں کو کھیل کی حد تک رکھنا چاہیے، لیکن کچھ حلقے ہر معاملے کو انا اور سیاست کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کم عمری میں شہرت پانے والی اداکارہ کی زندگی 35 برس میں ختم

انہوں نے بھارتی عوام اور سوشل میڈیا پر جاری مختلف ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے بھی طنزیہ جملے کہے، جن پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں بعض صارفین ان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ افراد اسے غیر ضروری طنز قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ارسلان نصیر ماضی میں بھی پاک بھارت تعلقات، کھیلوں اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث موضوعات پر طنزیہ تبصرے کرتے رہے ہیں۔

editor

Related Articles