سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی بعد بڑا اضافہ ہوگیا،فی تولہ کتنے کا ملے گا؟

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی بعد بڑا اضافہ ہوگیا،فی تولہ کتنے کا ملے گا؟

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کئی دن کمی کے بعد آج بدھ کے روز اضافہ دیکھا گیا ہے، جو بین الاقوامی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مطابق ہے۔

مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد  ایک تولہ سونے کی قیمت 516,062 روپے تک پہنچ گئی اسی طرح 1114روپے فی تولہ اضافہ کے بعد

 10 گرام سونے کی قیمت 442,439 روپے ہو گئی

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی ذخائر کتنے ؟اہم معلومات سامنے آگئیں

گزشتہ روز منگل کو ایک تولہ سونے کی قیمت 514,762 روپے تھی، جو دن کے دوران 9,000 روپے کی کمی کے بعد تھی۔ بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 4,933 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جس کے ساتھ 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

دریں اثنا، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور یہ 32 روپے بڑھ کر 8,046 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *