پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں

پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں

سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کیخلاف اپیل واپس لے لیں جبکہ اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ہدایات ہیں کہ ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لے لی جائیں جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف لاہور، اوکاڑہ اور ڈی جی خان میں مقدمات درج کئے گئے تھے، یہ کیس زمین کے حصول میں اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

دریں اثنا سپریم کورٹ میں سائفر اپیل کیس بھی بغیر کارروائی ملتوی کر دیا گیا ہے ، پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق ہم نے اس کیس تفضیلی فیصلہ جمع نہیں کرایا، اس کیلئے مہلت دی جائے.

اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آ گئے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سر میں کورٹ میں تھا مجھے اس کیس میں نوٹس نہیں ہوا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو آپ کو نوٹس کر دیتے ہیں، لیکن ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ اپیل قابلِ سماعت ہے یا نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے تفصیلی فیصلہ جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *