رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کا آغاز شام 04:30 بجےدفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف، عید گاہ چارسدہ روڈ، پشاور میں ہوگا، جس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران شریک ہوں گے جبکہ وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالقدوس، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان، محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پہلا روزہ کل ہونے کا امکان ہے، نئے چاند کی پیدائش منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوچکی ہے ، آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، چاند آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی سال میں دو بار رمضان ! فلکیاتی ماہرین کی حیران کن پیشگوئی سامنے آگئی

رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب متعدد ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا جہاں آج روزہ ہوگا ان میں سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ ہے، اسی طرح عراق، عمان، ترکیے، انڈونیشیا، ملائیشیا میں پہلا روزہ کل ہوگا، جبکہ آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

مزید برآں بنگلا دیش، بھارت، جاپان، سنگاپور، آسٹریلیا، فرانس میں جمعرات کو روزہ رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا ؟سپارکو کی اہم پیشگوئی آگئی

واضح رہے کہ کئی عرب اور اسلامی ممالک میں ہجری مہینے کے آغاز کے لیے چاند کی رؤیت ایک بنیادی شرط سمجھی جاتی ہے۔

editor

Related Articles