برازیل کی معروف فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر برازیلین فٹبالر کی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے جس کے عنوان میں لکھا گیا ہے کہ یہ کیتھلین سوزا کی زندگی کا ایک خاص لمحہ ہے کیونکہ اُنہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اس موقع پر ہم ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
اس موقع پر برازیلین فٹبالر نے ویڈیو میں کہا ہے کہ میں صحیح راستے اور تبدیلی کی تلاش کیلئے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہی ہوں اور زندگی کا جو تحفہ مجھے ملا ہے میں اس کی قدر کرتی ہوں۔
View this post on Instagram
کیتھلین سوزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود بھی مسجد الحرام سے اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جس میں اُنہیں عمرہ زائرین کو کھجوریں بانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram

