سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اس ہفتے دوسری بار سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،عالمی مارکیٹ میں تیزی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی ظاہر ہوئے جہاں فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے کے اضافے کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے کی سطح پر جا پہنچا

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 773 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہو گئی، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ دوبارہ سونے کی جانب مبذول ہو گئی ہے

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی ذخائر کتنے ؟اہم معلومات سامنے آگئیں

یاد رہے کہ بدھ کو بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا اور فی تولہ سونا 1 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے تک پہنچ گیا تھا، تاہم حالیہ اضافہ اس سے کہیں زیادہ رہا

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 358 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 404 روپے پر جا پہنچی

ماہرین کے مطابق عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے اور اس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو ملتے رہیں گے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *