پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

 امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3.8 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد یہ 84.02 ڈالر فی بیرل تک آ گیا۔ اسی طرح امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 4.1 فیصد کم ہو کر 81.40 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے جنگی خدشات میں کمی کے بعد تیل کی خریداری میں محتاط رویہ اختیار کیا جس کے باعث قیمتوں پر دباؤ بڑھا۔

پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی، جہاں دونوں ممالک کے نمائندے حتمی دستاویز پر دستخط کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان امن کا سفیر بن گیا! امریکہ ایران تنازعہ ختم،معاہدہ طے پا گیا ، شہباز شریف کا اعلان

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی امن اور معاشی استحکام کے لیے بھی مثبت نتائج کا باعث بنے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ تیل کی ترسیل دوبارہ بحال ہونے جا رہی ہے اور عالمی منڈیوں کو جلد مزید مثبت اشارے ملیں گے۔ ان کے بیان کے بعد توانائی کی عالمی منڈی میں اعتماد مزید بہتر ہو ا۔

معاہدے پر کامیابی سے عملدرآمد ہوتا ہے اور آبنائے ہرمز سمیت اہم تجارتی راستے مکمل طور پر کھلے رہتے ہیں تو آئندہ ہفتوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید استحکام دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ یہ صورتحال تیل درآمد کرنے والے ممالک کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی جبکہ عالمی معیشت کو بھی ممکنہ فوائد حاصل ہوں گے۔

editor

Related Articles