بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 12 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 12 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت جاری روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے پروگرام نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 12 ارب امریکی ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں ۔

یہ ملک کی معیشت اور زر مبادلہ کے ذخائر کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے اس اقدام کے تحت 9 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے اپنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے یہ رقم پاکستان منتقل کی۔

اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ملک کے لیے ایک محفوظ، شفاف اور سہل طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے غیر ملکی آمدنی براہِ راست پاکستان میں منتقل کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

بینک نے مزید کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ ملکی معیشت میں سرمایہ کاری اور مالی شفافیت کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہے اس اقدام سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں استحکام آ رہا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ مل رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ اعلان ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مثبت ردعمل حاصل کر رہا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی اور اقتصادی استحکام میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles