پنجاب سیکریٹریٹ میں احتجاج، ملازمین کے مطالبات حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل

پنجاب سیکریٹریٹ میں احتجاج، ملازمین کے مطالبات حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل

پنجاب حکومت نے سول سیکریٹریٹ کے باہر گزشتہ 10 روز سے جاری سرکاری ملازمین کے دھرنے کے تناظر میں ان کے مطالبات کے حل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری ریگولیشن کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ملازمین کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لے کر 30 دن کے اندر اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی متعلقہ محکموں اور ملازمین کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد قابلِ عمل اور متفقہ حل تجویز کرے گی۔

سرکاری ملازمین کا احتجاج بنیادی طور پر پنشن رولز میں ترمیم، لیو انکیشمنٹ اور رول 17 اے کے خاتمے کے خلاف ہے۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کا مقصد مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنا اور سول سیکریٹریٹ میں جاری دھرنے کے باعث متاثر ہونے والے سرکاری امور کو بحال کرنا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھے تو جلد پیش رفت ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے گلف اسٹریم G500 طیارہ خرید لیا گیا، قیمت تقریباً 10 ارب روپے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *