امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی وزیراعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی وزیراعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہونیوالی اس ملاقات کے بعد مارکو روبیو نے تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔

اس موقع پر انہوں نے لکھا کہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ کے امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔

 مارکو روبیو نے بتایا کہ ملاقات میں اسٹریٹیجک تعلقات، کم یاب معدنیات، ڈیولپمنٹ اور انسدادِ دہشت گردی کے امور پر بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : بورڈ آف پیس اجلاس میں پاکستان کی نمایاں پذیرائی، امریکی صدر کی تعریف سے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند ہوا : عطا تارڑ

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔

بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کی ہیں، ملاقاتوں کے دوران اہم عالمی اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں اور غیر رسمی گرمجوشی کا تبادلہ بھی ہوا۔

علاوہ ازیں غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ تنازعات کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کا کردار قابلِ تحسین ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی بر وقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی، پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچیں، صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء کو بڑی تباہی سے بچایا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے، آزاد فلسطینی ریاست امن کے لیے ناگزیر ہے، غزہ میں امن قائم کرنا آپ کی بہت بڑی کامیابی اور میراث ہو گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *