پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے  بتایا ہے کہ 13 فروری 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 16.20 ارب ڈالر (16,196.9 ملین ڈالر) تک پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق، 13 فروری تک پاکستان کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 21.30 ارب ڈالر (21,301.5 ملین ڈالر) رہے، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.10 ارب ڈالر (5,104.6 ملین ڈالر) تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے اربوں ڈالر کی بیرون ملک منتقلی۔۔۔پردے کے پیچھے کیا ہورہا ہے؟

گزشتہ ہفتہ وار جائزے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21.38 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ معمولی اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے، تاہم تجارتی خسارے اور بیرونی قرضوں کی واپسی کے دباؤ کے پیش نظر یہ سطح ابھی بھی خطرے کے زون کے قریب ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *