وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے وفاقی حکومت کو ڈیڈلائن دیدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے وفاقی حکومت کو ڈیڈلائن دیدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کیلئے آج رات تک شیڈل جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شیڈول جاری نہ ہوا تو کل پیسکو چیف کے دفتر جاکر خود شیڈول دوں گا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر پیسکونے ہمارے شیڈول پر عمل نہیں کیا تو سارے نظام کو صوبائی حکومت اپنے کنٹرول میں لے لے گی۔ ہم یہ نظام خود چلاتے ہوئے بتائیں گے کہ نظام کیسے چلتا ہے۔

 

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کا صحت کارڈ سمیت دیگر منصوبوں میں میبنہ کرپشن کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ

 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ شرافت کی زبان نہیں سمجھتےاس لیےاب انہیں الگ طریقے سے سمجھانا پڑے گا۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ جہاں 10سے 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے وہاں 6گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے۔جبکہ جہاں 15سے 16گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے وہاں 8سے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کو واضح کہا ہے کہ جو بقایاجات ہیں وہ ہمارے پیسوں سے کاٹ لیں۔ ہمیں بجلی چور نہ کہاجائے۔

 

مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، فیاض الحسن چوہان

 

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی پر خیبرپختونخواہ ہاؤس اسلام آ باد آنے پر پابندی عائد کر دی، علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخواہ ہاؤس انیکسی خالی کروا دی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تین روز سے خیبرپختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہاؤس اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *