عمران خان کو دوسرا انجیکشن لگانے کے لیے اسپتال کب منتقل کیا جائے گا؟ وفاقی وزیر کا اہم بیان سامنے آگیا

عمران خان کو دوسرا انجیکشن لگانے کے لیے اسپتال کب منتقل کیا جائے گا؟ وفاقی وزیر کا اہم بیان سامنے آگیا

طارق فضل چوہدری، وفاقی وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور نے تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ منتقلی صرف آنکھ کے لیے انجیکشن لگانے تک محدود ہوگی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی آنکھ کے معائنے سے متعلق نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صحافی زاہد فاروق ملک نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں طارق فضل چوہدری نے عمران خان کو 25 فروری کو اسپتال منتقل کرنے کا عندیہ دیا۔

صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پہلا انجیکشن 25 جنوری کو لگایا گیا تھا، جبکہ مزید دو انجیکشن ابھی باقی ہیں۔ دوسرے انجیکشن کے لیے مجوزہ تاریخ 25 فروری مقرر کی گئی ہے اور ٹھیک ایک ماہ بعد تیسرا انجیکشن لگایا جائے گا۔ یہ علاج اسلام آباد اور راولپنڈی کے بہترین اسپتال میں کیا جائے گا۔

طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ انجیکشن اسی اسپتال میں لگائے جائیں گے جہاں ’ٹرشری کیئر‘ کی سہولت موجود ہو، لہٰذا اسپتال منتقلی صرف انجیکشن تک محدود ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کے بیان پر رانا ثناء اللہ نے وضاحت کردی

واضح رہے کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں قید کے دوران دائیں آنکھ میں بینائی کی کمی کی شکایت کی تھی۔ سپریم کورٹ نے ان کی صحت کے معاملے پر بیرسٹر سلمان صفدر کو ’فرینڈ آف کورٹ‘ مقرر کیا تھا، جنہوں نے جیل کا دورہ کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد باقی رہ گئی ہے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایک میڈیکل بورڈ نے 15 فروری کو اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *