پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افطاری کے وقت ملک کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے اور لوگ محفوظ مقامات کی تلاش میں گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات، مردان اور گرد و نواح، لوئر دیر، ملاکنڈ، چترال، خیبر، باڑہ، جمرود، لنڈی کوتل اور تیراہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ علاوہ ازیں سرگودھا اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے دوران شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کی سڑکیں کھلوا دیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *