نادرا: ’ب‘ فارم بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

نادرا: ’ب‘ فارم بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

پاکستانی شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، جسے عام طور پر ’ب‘ فارم کہا جاتا ہے، حاصل کرنے کے لیے درخواست دیں۔

’ب‘ فارم نادرا کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ والدین اپنے درست شناختی کارڈ کے ہمراہ اپنے بچوں کے ب فارم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ

ب فارم کے حصول کے لیے قریبی نادرا سینٹر کا رخ کریں اور درج ذیل مراحل مکمل کریں:

ٹوکن حاصل کریں

بائیو میٹرک تصدیق کروائیں

بچوں کی تصاویر یا فنگر پرنٹس (جہاں ضروری ہو) فراہم کریں

مزید برآں، والدین Pak Identity موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپنے بچوں کے ب فارم کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

ب فارم کی فیس اور پراسیسنگ وقت

نارمل کیٹیگری میں ب فارم کی فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے اور اس کا پراسیسنگ وقت 7 دن ہے۔

ایگزیکٹو کیٹیگری کے لیے فیس 500 روپے ہوگی، جس کے تحت ایک دن بعد ’ب‘ فارم حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا صارفین کیلئے خوشخبری، نیا آن لائن سسٹم، دفاتر کے چکر ختم،تفصیلات جانیے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *