سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک

سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک

 سلوواکیہ کے وزیراعظم روبرٹ فیکو قاتلانہ حملے میںشدید زخمی ہو گئے ۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سلوواکیہ کی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم روبرٹ فیکو پر ہینڈلووا میں سرکاری دفتر میں اجلاس کے بعد قاتلانہ حملہ کیا گیاجس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا کابتایا ہے کہ حملہ آور نے چار گولیاں فائر کیں جو وزیراعظم روبرٹ فیکو کے پیٹ میں پیوست ہوگئیں۔سلوواکیہ کے میڈیا نے بتایا تھاکہ 71 سالہ ملزم نے فائرنگ کی لیکن فوری طور پر اس کی وجوہات واضح نہیں ہوئیں، حملہ آور کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا لیکن مجھے کچھ معلوم نہیں کہ میرے والد کا منصوبہ کیا تھا اور کیا ماجرا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 59 سالہ روبرٹ فیکو کو ہینڈلووا میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اور اجلاس کے بعد عمارت سے باہر آتے ہوئے ان پر فائر نگ شروع کر دی گئی۔

انہیں زخمی حالت میں مرکزی قصبے سلوویک کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بعد ازاں انہیں ہنگامی طبی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے خطے کے مرکزی شہر بینسکا بائیسٹریکا منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا بتا نا تھا کہ روبرٹ فیکو جیسے ہی عمارت سے باہر آکر وہاں موجود لوگوں سے مصافحہ ملا رہے تھے کہ فائرنگ ہوئی اور تین سے 4 فائر کی آواز آئی، جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ۔ سلوواکیہ وسطی یورپی کا ایک چھوٹا سا ملک ہے جہاں سیاسی تاریخ میں کشیدگی کے واقعات بہت کم وپیش آتے ہیں۔ یورپی یونین اور نیٹو نے سلوواکیہ کے وزیراعظم روبرٹ فیکو پر قاتلامہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *