خبردار: کرائے پر رہنے والے شہریوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

خبردار:  کرائے پر رہنے والے شہریوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں کرایہ داروں سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی حکومت نے واضح کیا ہے کہ شناختی کارڈ کے بغیر کسی بھی فرد کو کرایہ پر رہائش دینا ممنوع ہوگا۔ اس کے ساتھ مکان مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں کا مکمل ریکارڈ متعلقہ تھانے میں جمع کروائیں۔

مزید برآں، 24 گھنٹے سے زائد قیام کرنے والے مہمانوں کی اطلاع دینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہاسٹلز اور ہوٹلز کو بھی مکمل ریکارڈ رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

حکومتِ بلوچستان نے سکیورٹی ایکٹ کے تحت ان احکامات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں مقدمہ درج، گرفتاری اور پراپرٹی سیل کی جا سکتی ہے۔ حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ افراد جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

صوبائی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرایہ داروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،امریکا ایران مزاکرات سے متعلق اہم فیصلہ

حکام کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد رہائشی علاقوں، ہاسٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور کرایہ پر دی جانے والی دیگر املاک کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا ہے تاکہ مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مکان مالکان صرف زبانی معاہدوں پر اکتفا نہ کریں بلکہ کرایہ دار کے مکمل کوائف محفوظ رکھیں، جن میں شناختی کارڈ کی نقل، مستقل پتہ، موبائل نمبر اور ضرورت پڑنے پر ضامن کی تفصیل شامل ہو۔

اس کے ساتھ کرایہ داری کے آغاز اور اختتام کی تاریخ کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی تفتیش یا جانچ پڑتال کے دوران معلومات فوری طور پر فراہم کی جا سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *