عوام کی جانب سے احتجاجی کال کو مسترد کیے جانے کے بعد کالعدم ایکشن کمیٹی نے اپنے بیانیے کو تقویت دینے کے لیے مصنوعی اے آئی سے تیار کردہ تصاویر کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حالیہ صورتحال میں عوام نے مجوزہ احتجاجی کال پر بھرپور ردعمل نہ دیتے ہوئے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد احتجاجی تحریک سے وابستہ حلقوں کو عوامی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔ اس صورتحال کے بعد سوشل میڈیا اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر اس امر پر بحث شروع ہو گئی ہے کہ عوامی رائے میں اس کال کو پذیرائی نہیں مل سکی۔
کالعدم قرار دی گئی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اپنی سرگرمیوں اور پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر کا بازار گرم ہو گیا۔ ان تصاویر کے ذریعے مختلف مناظر اور اجتماعات کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ عوامی جذبات کو متاثر کیا جا سکے۔