عوام کیلئے بری خبر ،خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عوام کیلئے بری خبر ،خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی منڈی کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتیں گزشتہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ کشیدگی اور سپلائی میں خلل کے خدشات کے سبب عالمی مارکیٹ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں 62 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 37 سینٹ اضافے کے بعد 66 اعشاریہ 28 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ تصادم کے خدشے نے قیمتوں کو اوپر کی جانب دھکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر ممکنہ امریکی حملہ، اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ نافذ

سیاسی سطح پر کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو نتائج بہت سنگین ہوں گے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا  پر جاری بیان میں ایران پر حملہ نہ کرنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ ممکنہ جنگ سے متعلق غلط اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام عظیم ہیں اور انہیں نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل موجود ہیں، جن میں طویل اور کم فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل شامل ہیں۔ ان کے مطابق ایرانی ہتھیار خطے میں موجود امریکی اڈوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور امریکی فوجیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *