اسحاق ڈار کل جدہ روانہ ہونگے، او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرینگے

اسحاق ڈار کل جدہ روانہ ہونگے، او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرینگے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی وزرائے خارجہ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے

،نجی ٹی وی کے مطابق یہ اہم اجلاس 26 فروری کو او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا یہ اجلاس مشرق وسطیٰ اور بالخصوص مقبوضہ مغربی کنارہ اور فلسطین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار سے بنگلا دیشی مشیر خارجہ کی ملاقات،اہم اُمور پر تبادلہ خیال

اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں زمینوں کو غیرقانونی طور پر اپنی ملکیت قرار دینے کے اقدامات کی شدید مذمت متوقع ہے،سفارتی ذرائع کے مطابق مسلم ممالک مشترکہ طور پر اسرائیل کے ان اقدامات کو مسترد کریں گے جن کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی، سیاسی اور آبادیاتی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس سے خطاب میں پاکستان کی جانب سے اسرائیلی غیرقانونی فیصلوں، اقدامات اور پالیسیوں کی سخت مذمت کریں گے اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔

دورہ سعودی عرب کے دوران نائب وزیراعظم کی سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *