ملک میں عید کا چاند کب نظر آنے کا امکان ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

ملک میں عید کا چاند کب نظر آنے کا امکان ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال 1447 ہجری کا چاند 19 مارچ کی صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا تاہم ماہرین کے مطابق چاند کی پیدائش کے وقت اور غروبِ آفتاب کے درمیان دورانیہ رویت کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر ملک کے بیشتر موسمیاتی اسٹیشنز پر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہوگی،  فلکیاتی اصولوں کے مطابق اتنی کم عمر کا چاند عام طور پر آنکھ سے دیکھے جانے کے لیے موزوں نہیں سمجھا جاتا، اسی وجہ سے اس روز چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی سال میں دو بار رمضان ! فلکیاتی ماہرین کی حیران کن پیشگوئی سامنے آگئی

فلکیاتی تجزیے کی بنیاد پر ماہرین نے واضح کیا ہے کہ 19 مارچ کو شوال کا چاند دیکھے جانے کا امکان نہیں ہے۔

 اس صورتحال میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عیدالفطر اگلے روز منائی جائے، تاہم حتمی اعلان روایتی طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید وضاحت کی ہے کہ عیدالفطر کے چاند کی شرعی رویت کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا، کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور سائنسی معلومات کا جائزہ لینے کے بعد عید کی تاریخ کا حتمی فیصلہ سنائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *