دہشتگرد عناصر کی سرپرست افغان طالبان رجیم کی عسکری و سفارتی ہزیمت بے نقاب

دہشتگرد عناصر کی سرپرست افغان طالبان رجیم کی عسکری و سفارتی ہزیمت بے نقاب

افغان سرزمین پر قبضہ کے بعد دہشتگرد عناصر کی مسلسل پشت پناہی طالبان رجیم کو مہنگی پڑ گئی، افغان جریدہ نے طالبان کی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کے باعث عالمی سطح پر سفارتی اور عسکری ناکامی کا پردہ چاک کر دیا۔

 افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق متعدد طالبان حکام فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی کا بالواسطہ اعتراف کر چکے ہیں  ، ایٹمی طاقت پاکستان کیساتھ براہ راست عسکری تصادم طالبان کیلئے خطرناک اور مہنگا ثابت ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں :ہندوتوا کے انتہاپسند نظریہ پر کاربند مودی حکومت کیخلاف بھارت میں آوازیں اٹھنے لگیں

جریدے کے مطابق افغانستان کیلئے پہلے ہی سرحدی  بندش کے باعث ادویات اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ نا قابل برداشت ہے، طالبان کے اقتدار پر قابض رہنے تک افغانستان عالمی سیاست اور سفارتکاری میں ناکام رہے گا۔

ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کیلئے سہولت کاری کیخلاف افغان عوام اور میڈیا بھی آوازیں اٹھا رہا ہے، افغانستان سے دنیا بھر میں بزدلانہ دہشتگرد حملے سفاک طالبان رجیم کی پہچان بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغان حکومت کی دہشتگردوں کی پشت پناہی بے نقاب، پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی

عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان  کیجانب سے پیش کیے گئے ناقابل تردید شواہد کے بعد عالمی برادری بھی افغان سر زمین پر دہشتگرد پناہ گاہوں کا اعتراف کر چکی ہے، افغانستان کیجانب سے مسلسل سرحد پار دہشتگردی کا فروغ پاکستان سمیت پورے خطہ کیلئے سنگین چیلنج بن چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *