بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کیخلاف تعصب، نفرت اور تقسیم پر ہندوتوا کے شدت پسند عناصر کیخلاف نفرت بڑھنے لگی ۔
بھارتی نوبیل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین نے نام نہاد سیکولر بھارت کا مسخ شدہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نااہل مودی سرکار کی عوام میں خوف پھیلا کر بحران چھپانے کی سازش عالمی جرائد نے بے نقاب کردی
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق امرتیہ سین نے کہا کہ بھارت میں منظم انداز میں تنگ نظری کو مسلط کیا جا رہا ہے جس سے سیکولرزم تباہ ہوچکا ہے اور مجھے یہ اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ بھارت میں سیکولرزم کی حیثیت پر اعتمادٹوٹ چکا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکولرزم کا مستقبل منظم انداز میں مسلط تنگ نظری ، تعصب اور ذہنی پسماندگی کا مقابلہ کرنے پر منحصر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلوی جریدے کا تہلکہ خیز انکشاف، کینیڈا میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس بے نقاب
ماہرین کے مطابق انتہا پسند مودی حکومت میں ریاستی سرپرستی میں ہندوتوا کے شرپسند بھارت میں نفرت کازہر گھولنے میں سرگرم ہیں جبکہ انتہاپسند ہندو ریاست کے قیام کیلئے آر ایس ایس اور بی جے پی کا مذموم گٹھ جوڑ اقلیتوں کی مذہبی آزادی کا گلا گھوٹ رہاہے۔
🚨ہندوتوا کے انتہاپسند نظریہ پر کاربند مودی حکومت کیخلاف بھارت میں آوازیں اٹھنے لگیں۔۔بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کیخلاف تعصب، نفرت اور تقسیم پر ہندوتوا کے غنڈوں کیخلاف نفرت بڑھنے لگی۔۔۔ pic.twitter.com/rI1elqu5H5
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) February 17, 2026

