وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو تاحیات کی بجائے 20 سال تک پنشن دینے کی تجویز تیارکر لی۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شہدا، فوت ہونے والے ملازمین کی فیملی پیشن کی مدت دس تا پندرہ سال اور بیٹی کی پنشن ختم کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بیوہ کو ملنے والی پیشن تاحیات کی بجائے دس سال تک دینے کی تجویز تیار کی ہے ۔ وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی غیر شادی شدہ اور بیوہ بیٹی کو تاحیات ملنے والی پنشن ختم کرنے کی تجویز ہے ۔
وفاقی حکومت نے پولیس، ایف سی، رینجرز کے شہدا، دوران ملازمت فوت ہونے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کی بیوہ کو ملنے والی فیملی پنشن کی مدت پندرہ سال کرنے کی تجویز دی ہے۔