عیدالفطر کے حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کی بھی پیشگوئی آگئی

عیدالفطر کے حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کی بھی پیشگوئی آگئی

عیدالفطر کے حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 19 مارچ بروز جمعرات شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے لہٰذا ملک بھر یکم شوال 21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔

رویت ہلال کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کوصبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر صرف 13 گھنٹے ہو گی، اگر چاند کی عمر 19 گھنٹے ہوتی تو چاند دیکھا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند کو آنکھ، دوربین یا ٹیلی سکوپ سے نہیں دیکھا سکے گا، اس طرح رمضان کا مہینہ 30 دن پر مشتمل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں عید کا چاند کب نظر آنے کا امکان ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عیدالفطر بروز ہفتہ 21 مارچ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی چاند کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی ، محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر نہیں آئے گا۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظرآنے کا امکان ہے اور عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوا تھا اور شعبان المعظم کی 29 تاریخ کو ماہ رمضان کا چاند نظر آیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *