طلبہ کے لیے بڑا اعلان، پنجاب لاٹری اسکیم کا اجرا، بلاسود موٹر سائیکل گھر لے جائیں

طلبہ کے لیے بڑا اعلان، پنجاب لاٹری اسکیم کا اجرا، بلاسود موٹر سائیکل گھر لے جائیں

پنجاب بھر کے طلبہ کے لیے  بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں بینک آف پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بلاسود بائیک اسکیم کے تحت خصوصی لاٹری پرائز کیمپین کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ان طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے جن کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں لیکن وہ تاحال ڈیجیٹل ایکسیپٹنس یا ایکویٹی ڈپازٹ کا مرحلہ مکمل نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:’کم ڈاؤن پیمنٹ، انتہائی آسان ماہانہ قسط پر اب سوزوکی جی ڈی 110 ایس موٹر سائیکل گھر لے جائیں

بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خصوصی مہم 23 فروری سے 23 اپریل 2026 تک جاری رہے گی۔ اس دوران ایسے تمام طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیجیٹل قبولیت مکمل کریں اور مقررہ ایکویٹی ڈپازٹ جمع کرا کے اسکیم میں اپنی شمولیت یقینی بنائیں تاکہ وہ بلاسود موٹر سائیکل کے حصول کے لیے  اہل قرار پا سکیں۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر ضروری کارروائی مکمل نہ کرنے والے طلبہ کی درخواستیں زیر التوا رہ سکتی ہیں جس سے وہ اس سہولت سے محروم ہو سکتے ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ خصوصی کیمپین طلبہ کو آخری موقع فراہم کرنے کے لیے  شروع کی گئی ہے تاکہ کوئی بھی اہل طالب علم صرف تکنیکی یا تاخیری وجوہات کی بنا پر اسکیم سے باہر نہ رہ جائے۔

یاد رہے کہ یہ بلاسود بائیک اسکیم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ کو سستی اور آسان سفری سہولت فراہم کرنا اور تعلیمی اداروں تک ان کی بروقت رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ اسکیم کے تحت ہزاروں طلبہ کو آسان اقساط پر موٹر سائیکلیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ ٹرانسپورٹ کے مسائل سے نجات حاصل کر سکیں۔

مزید پڑھیں:شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشہ اسکیم کا اجرا ہو گیا، 80 ہزارروپے سبسڈی دینے کا بھی اعلان

تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیہی اور دور دراز علاقوں کے طلبہ کو اس اسکیم سے خاص فائدہ ہوگا جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت محدود ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف طلبہ کی حاضری میں بہتری آئے گی بلکہ تعلیمی کارکردگی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

بینک آف پنجاب نے طلبہ اور ان کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ 23 اپریل 2026 سے قبل تمام ضروری مراحل مکمل کریں اور اس نادر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ حکام کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کارروائی مکمل کرنے والے طلبہ کو لاٹری مرحلے میں شامل کیا جائے گا جس کے بعد کامیاب امیدواروں کو موٹر سائیکلوں کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے گا۔

طلبہ کے لیے  یہ مہم ایک اہم موقع قرار دی جا رہی ہے اور متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ بروقت اقدام ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *