پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے دوران باجوڑ بارڈر پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
باجوڑ بارڈر پر موجود ایک فوجی جوان کا کہنا ہے کہ رات کے وقت افغان سرحد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جو بعد ازاں دوبارہ بھی دہرائی گئی۔
فوجی جوان کے مطابق افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں بالخصوص افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کسی سے بھی ڈرنے والی نہیں ہے۔ اگر کوئی بھارت کے کہنے پر ہم سے پنگا لے گا تو اسے یہ پنگا بہت مہنگا پڑے گا۔
فوجی جوان نے مزید کہا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔