پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے اٹک کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 5 انتہائی خطرناک دہشتگرد مارے گئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اٹک کے سرحدی علاقے کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5 دہشت گرد مقابلے میں ہلاک ہوئے ۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ، اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 5 دہشت مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے ۔
سی ٹی ڈی نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد.خود کش جیکٹ 1، ایس ایم جی 3، دستی بم 2 ۔اور گولیاں بھی برآمد کیا، دہشت گرد پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں مزید سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تندہی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاع کی صورت میں شہری کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع دیں۔