دی ڈپلومیٹ نے طالبان رجیم اورعلاقائی وعالمی دہشتگرد تنظیموں کے اتحاد کا پردہ چاک کردیا

دی ڈپلومیٹ نے طالبان رجیم اورعلاقائی وعالمی دہشتگرد تنظیموں کے اتحاد کا پردہ چاک کردیا

افغان سرزمین سے اٹھنے والی دہشتگردی نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کیلئےبڑا خطرہ ہے ،  طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کی ایک بارپھر عالمی سطح پرپھرتصدیق ہوگئی۔

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے طالبان رجیم اورعلاقائی وعالمی دہشتگرد تنظیموں کے اتحاد کا پردہ چاک کردیا۔

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے سوال اُٹھایا ہے کہ عالمی برادری کو خطرے کی شدت تسلیم کرنے کیلئے طالبان کی مزید کتنی دہشت گردی اور پشت پناہی درکار ہے؟عالمی برادری دہشتگرد گروہوں کو پناہ دینے سے متعلق واضح ثبوتوں کے باوجود طالبان رجیم کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

دی ڈپلومیٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ افغان طالبان سےعبوری تعلقات کےباوجود بعض ممالک کے سکیورٹی ادارے شدید تشویش کا شکار ہیں۔

ماہرین کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، عالمی برادری کوافغان طالبان کی دہشت گردانہ پالیسیوں کیخلاف زبانی جمع خرچ کے بجائے سخت ترین رویہ اپنانا ہوگا۔

editor

Related Articles