کالعدم انتشاری کمیٹی احتجاج چھوڑ کرجانے والے نوجوانوں کو خوفزدہ کرنے لگی

کالعدم  انتشاری کمیٹی احتجاج چھوڑ کرجانے والے نوجوانوں کو خوفزدہ کرنے لگی

انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی  لانگ مارچ کال کے تحت بھمبر، میرپور اور دیگر اضلاع سے راولا کوٹ پہنچنے والے متعدد نوجوان اب احتجاجی قیادت کے دہشتگردانہ  رویے سے مایوس ہو کر اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض عناصر کی جانب سے یہ غلط اور بے بنیاد تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ احتجاج چھوڑ کر جانے والے نوجوانوں کو راستے میں گرفتار کیا جائے گا یا انہیں نقصان پہنچایا جائے گا، جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ احتجاج میں شریک وہ تمام نوجوان جو بہکاوے میں آ کر راولا کوٹ پہنچے اور اب واپسی چاہتے ہیں، آزاد کشمیر پولیس کی نظر میں معزز شہری ہیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے عوام نے بیزاری کا اظہار کر دیا، زندگی معمول کے مطابق رواں دواں

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ واپسی کے خواہشمند نوجوانوں کی سہولت کے لیے راولا کوٹ میں خصوصی سہولت مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ ان مراکز کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان بغیر کسی خوف، دباؤ یا رکاوٹ کے اپنے گھروں کو محفوظ طریقے سے واپس جا سکیں۔

ترجمان کے مطابق پولیس انتظامیہ تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر شہری کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔

آخر میں پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور پرامن طریقے سے اپنے فیصلے کریں، کیونکہ ریاست تمام شہریوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔

editor

Related Articles