ٹی ٹی اے کی جارحیت کے بعد پاک افغان سرحد کے مہمند سیکٹر میں دشمن کے فارورڈ ٹھکانوں پر شدید پنشمنٹ فائر جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کے ٹھکانوں کو بھاری دھماکوں اور شعلوں کی لپیٹ میں لے کر مرحلہ وار تباہ کیا جا رہا ہے۔ اس کارروائی کا بنیادی مقصد سرحد پار موجود عناصر کی جنگی استعداد کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
دوسری جانب باجوڑ سیکٹر میں بھی پاک افغان سرحد پر فارورڈ ٹی ٹی اے ٹھکانوں کے خلاف مؤثر پنشمنٹ فائر جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدید آگ اور دھماکوں کے نتیجے میں دشمن کی باقی ماندہ تنصیبات کو منظم انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ٹی ٹی اے کی نام نہاد عسکری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا اور سرحدی علاقوں میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ سیکیورٹی فورسز صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھے ہوئے ہیں۔