بلیسنگ موزاربانی پر پی ایس ایل میں شرکت کیلئے 2 سال کی پابندی عائد

بلیسنگ موزاربانی پر پی ایس ایل میں شرکت کیلئے 2 سال کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، تفصیلی تادیبی کارروائی کے بعد موزاربانی کو فوری طور پر اگلے 2 ایڈیشنز کے لیے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ کرکٹ اعتماد اور معاہدوں کی یقین دہانی پر قائم ہے، فرنچائز لیگوں میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا تقاضا ہے کہ شرکاء شفافیت اور تسلسل کے ساتھ کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں :زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اسکو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی پی ایس ایل کے پیشہ ورانہ ماحول کے تحفظ کے لیے ایک ضروری قدم ہے، یہ بات اہم ہے کہ معاہدوں کا احترام کیا جائے اور تمام کھلاڑیوں اور ایجنٹس کا طرزِ عمل ٹورنامنٹ کے وقار کے مطابق ہو۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ کھلاڑی کی جانب سے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنے پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا پی ایس ایل کا حصہ بن گئے، کس ٹیم میں شامل ؟

خیال رہے کہ بلیسنگ موزارباانی نے پی ایس ایل سے معاہدہ طے کرنے کے بعد آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *