آپریشن غضب للحق، پاکستان نے افغان صوبے پکتیا میں پانچ پوسٹوں پر قبضہ کرکے قومی پرچم لہرادیا

آپریشن غضب للحق، پاکستان نے افغان صوبے پکتیا میں پانچ پوسٹوں پر قبضہ کرکے قومی پرچم لہرادیا

جنوبی وزیرستان میں پیشرفت کے دوران پاک فوج کی افغان طالبان کی بڑی کارروائی ،  افغانستان کے پکتیا صوبے میں واقع پانچ سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کر کے وہاں پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا صوبے میں واقع پانچ سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کر کے علاقے میں کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو پوسٹیں شوال کے مقابل دو پوسٹیں انگور اڈہ کے مقابل اور ایک پوسٹ زرملان کے مقابل شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرحدی حدود کی حفاظت اور علاقے میں سیکیورٹی مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غضب اللحق : پاک فوج کی بھرپور مؤثر کارروائی، پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد اہم پوسٹیں مکمل تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سرحدی کشیدگی اور بارڈر مینجمنٹ کے سلسلے میں کی گئی اور پاک فوج نے علاقے میں مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کا آپریشن غضب للحق جاری ہے جس میں اب تک 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *