افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی پاکستان کے شہروں میں دہشتگردی کی نئی کوشش ناکام

افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی پاکستان کے شہروں میں دہشتگردی کی نئی کوشش ناکام

افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو گرا کر دیا، ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، سنگین نتائج بھگتنا پڑینگے ، وزیرداخلہ محسن نقوی

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ ان  واقعات نے  ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان گھناؤنے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر  دیا ہے ۔

واضح رہے کہ افغانستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کا آپریشن غضب للحق جاری ہے جس میں اب تک 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *