افغان طالبان کی پاکستانی علاقوں میں بلا اشتعال کاروائیوں پر جوابی اقدام کے طور پر جب افواج پاکستان نے افغانستان کے مختلف علاقوں پر عسکری کارروائیاں شروع کیں تو افغان طالبان کو شدید جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے ٹاپسر سیکٹر میں واقع اہم ٹاپسر پوسٹ کو قبضے میں لے لیا اور وہاں پاکستانی پرچم لہرا دیا، جب سیکیورٹی فورسز اس مقام پر پہنچیں تو تمام طالبان یہاں سے جان بچا کر فرار ہوچکے تھے ۔ اس دوران چیکنگ کے دوران بزدل افغان دہشت گردوں کی شلواریں بھی ملیں جو وہ چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔
پاک فوج کی یہ کارروائی طالبان کی جارحیت کا مؤثر جواب ہے اور اس سے افغان طالبان کی سرحدی حرکات شدید محدود ہوئی ہیں۔ پاکستانی مسلح افواج سرحدی سیکورٹی اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہیں۔
پاک فوج کے حکام نے کہا کہ یہ کارروائیاں دشمن کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی ہیں تاکہ سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھا جا سکے اور کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی اس مؤثر کارروائی کے بعد طالبان کے ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور سرحدی علاقے میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔