افغانستان نے پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کابل حکومت اسلام آباد کے ساتھ “مذاکرات” کے ذریعے موجودہ جھڑپوں اور سرحدی کشیدگی کا حل چاہتی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان کے ساتھ مثبت تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔
BREAKING: Afghanistan government wants “dialogue” with Pakistan to resolve the ongoing fighting, says spokesman Zabihullah Mujahid.
🔴 LIVE updates: https://t.co/j8CsMjuxHv pic.twitter.com/fd31wL1N1X
— Al Jazeera English (@AJEnglish) February 27, 2026

