ٹی ٹی پی یا پاکستان کسی ایک کا چنائو کرلیں ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا افغانستان کو دیا گیا دو ٹوک پیغام سوشل میڈیا پر پھر وائرل

ٹی ٹی پی یا پاکستان کسی ایک کا چنائو کرلیں ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا افغانستان کو دیا گیا دو ٹوک پیغام سوشل میڈیا پر پھر وائرل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا افغانستان کے نام سخت اور دو ٹوک پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دوہرا معیار قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو ترجیح دیتا ہے یا کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان پاکستان کے ساتھ ’’مذاکرات‘‘ کا خواہاں ہے ، بین الاقوامی میڈیا

انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان کے بچوں کا خون افغانستان کے ہاتھوں بہایا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی جیسے عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ خود افغانستان کے امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا افغانستان کو دیا گیا یہ پیغام سوشل میڈیا پر پھر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جبکہ دوسری طرف پاک افواج کی طرف سے افغان طالبان کے خلاف آپریشن غضب للحق بھر پور طریقے سے جاری ہے اور دشمن کے ٹھکانوں اور دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *