پاک فضائیہ کی فیصلہ کن فضائی کارروائی، اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹرز اور ننگرہار بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو بھی مکمل طور پر تباہ

پاک فضائیہ کی فیصلہ کن فضائی کارروائی، اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹرز اور ننگرہار بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو بھی مکمل طور پر تباہ

پاک فضائیہ نے ایک فیصلہ کن فضائی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ کارروائی کے دوران اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹرز کو ہدف بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی سلسلے میں ننگرہار بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو بھی مؤثر فضائی حملے میں نیست و نابود کر دیا گیا۔ حملہ انتہائی مہارت اور درستگی کے ساتھ کیا گیا جس کے نتیجے میں مطلوبہ اہداف کو کامیابی سے ختم کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ کارروائی دشمن کی آپریشنل اور کمانڈ صلاحیت کو تباہ کرنے کے لیے کی گئی۔

دوسری جانب ٹوپسار سیکٹر میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی کے دوران سرحد پار زیگار گاؤں (ٹوپسار سیکٹر کے بالمقابل) میں قائم ٹی ٹی اے کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مؤثر اور محدود نوعیت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیکیورٹی فورسز کی افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف بھرپور کارروائی جاری، دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد تقریباً 25 سے 30 افراد کو علاقے سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں 10 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرحدی علاقوں میں موجود دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں کو روکنا اور ان کی آپریشنل صلاحیت کو کمزور کرنا تھا۔ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی اے کی ایک دفاعی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔

کارروائی کے نتیجے میں ٹی ٹی اے کے 8 خارجی ہلاک ہو گئے، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناختی دستاویزات بھی موقع سے برآمد کی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *