آپریشن غضب للحق پاک فوج کی مؤثر کارروائی ، ٹی ٹی اے کے دفاعی ٹھکانے اور مورچے تباہ

آپریشن غضب للحق پاک فوج کی مؤثر کارروائی ، ٹی ٹی اے کے دفاعی ٹھکانے اور مورچے تباہ

پاک فوج نے سرحد پار سے ہونے والی بلا اشتعال جارحیت کا انتہائی سخت اور پیشہ ورانہ جواب دیتے ہوئے ٹی ٹی اےکی دفاعی پوزیشنز کو نشانہ بنایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی اس بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی نے دشمن کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا ہے۔ سرحدی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، پاک فوج کے شاہینوں نے اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے ٹی ٹی اےکے اہم ٹھکانوں پر کاری ضرب لگائی اور موثر کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے دفاعی ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

دشمن کی جانب سے بنائے گئے مضبوط مورچے پاک فوج کی گولہ باری سے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، جس سے ان کی دفاعی صلاحیت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں پاک سیکیورٹی فورسز کی برتری واضح ہے اور جوان انتہائی بلند حوصلوں کے ساتھ مادرِ وطن کے دفاع پر مامور ہیں۔ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فوری اور دندان شکن جواب دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’اب کوئی رعایت نہیں‘، دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے نشانہ بنیں گے، آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان

پاکستانی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ ملکی سالمیت اور سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر جارحانہ قدم کا جواب اس سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *