سوئی کمپنیوں نے یکم جولائی سےگیس مہنگی کرنےکیلئے اوگرا سے رجوع کرلیا

سوئی کمپنیوں نے یکم جولائی سےگیس مہنگی کرنےکیلئے اوگرا سے رجوع کرلیا

سوئی گیس کمپنیوں نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے لیے اوگرا سے رجوع کر لیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوسط گیس قیمت 5 ہزار 306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے، گیس کمپنیوں نے مجموعی طور پر اگلے اور پچھلے مالی سالوں کے خساروں کا 1650 ارب روپے شارٹ فال ظاہر کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ریونیو کی مد میں 956 ارب روپے مانگے ہیں، جن میں آئندہ مالی سال کے لیے 411 ارب روپے اور سابقہ شارٹ فال کی مد میں 545 ارب روپے شامل ہیں، جبکہ مجموعی ریونیو ضروریات 1279 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

سوئی سدرن نے42ارب روپے ایل این جی سروس کی لاگت میں مانگے ہیں، سوئی سدرن نےگیس کی اوسط قیمت میں  5306روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لوڈ سے زائد بجلی استعمال کرنیوالے صارفین ہو جائیں ہوشیار ، لیسکو کا بڑا فیصلہ

سوئی ناردرن نےبھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا میں جمع کرائی ہے ، سوئی ناردرن کا آئندہ مالی سال 8 ارب 73کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے جبکہ سابقہ شارٹ فال کی مد میں 585 ارب روپے شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سوئی ناردرن نے ایل این جی سروس لاگت کی مد میں بھی 67ارب 67 کروڑ مانگے ہیں، سوئی ناردرن کی ایل این جی سروس لاگت میں 376روپے 33 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

اوگراسوئی ناردرن کی درخواست پر21 اپریل اورسوئی سدرن کی درخواست پر 22 اپریل کو سماعت کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *